نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں ہندو توا تنظیموں کی مسلمان اور اسلام دشمنی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔” مہارانا پرتاپ سینا “ نامی ایک ہندو توا تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست راجستھان میں واقع اجمیر شریف درگاہ دراصل ایک مندر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دعویٰ مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راج وردھن سنگھ پرمار نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔
خط میں پرمار نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم طویل عرصے سے اجمیر شہر میں واقع درگاہ کی تحقیقات مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ان بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ پرمار نے مطالبہ کیا ہے کہ بابری مسجد اور وارانسی میں گیانواپی مسجد کی طرح اجمیر شریف درگاہ کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جانی چاہئیں ۔انہوں نے چیف منسٹر بھجن لال شرما کو ایک یاداشت بھی پیش کی جس میں بھارتی آرکیالوجیکل سروے (اے ایس آئی) کے ذریعہ اجمیر شریف درگاہ کی تحقیقات کی درخواست کی گئی۔
اجمیر شریف درگاہ دراصل مندر ہے ،ہندو تواتنظیم کی ایک اور بڑھک
مناظر: 280 | 7 Feb 2024