پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اتراکھنڈ :مسلم تنظیموں کا یکساں سول کوڈکے نفاذ کی کوششوں کیخلاف احتجاج

       
مناظر: 635 | 7 Feb 2024  

 

دہرادون (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی ریاستی اسمبلی میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) بل متعارف کرانے کے خلاف مسلم تنظیموں نے اپناشدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم تنظیموں نے یکساں سول کوڈ بل اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل کو امتیازی قرار دیتے ہوئے اس پر اپنے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
مسلم رہنما قاضی محمد احمد قاسمی نے دہرادون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ وہ یو سی سی کے حوالے سے قانون سازی کا آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔
ایک اور مسلم رہنما مفتی رئیس نے کہا کہ مذکورہ مجوزہ بل دفعہ 25 سے متصادم ہے جو مذہب کی آزادی کا تحفظ کرتا ہے۔
مسلم سیوا سنگٹھن کے صدر نعیم قریشی نے بل کی ڈرافٹنگ کمیٹی میں مسلم مذہبی رہنماو¿ں کی عدم موجودگی کو افسوسناک قرار دیا۔
احتجاج کرنے والی تنظیموں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت یو سی سی کے ذریعے مسلمانوں اور قبائلیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمود پراچہ اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے بھی ریاستی حکومت کے امتیازی اور غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0