\
بدھ‬‮   21   جنوری‬‮   2026
 
 

سونمرگ میں برفانی تودہ آ گرا

       
مناظر: 571 | 9 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے سونمرگ میں آج ایک بڑا برفانی تودہ آگرا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سربل سونمرگ میں برفانی تودہ گرا تاہم واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں شدید برف باری کے بعد کشمیر کے اونچے علاقوں کے لیے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی تھی۔