اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

نئی دلی :کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج

       
مناظر: 970 | 9 Feb 2024  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست کیرالہ میں حکمران اتحاد لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) نے وزیر اعلیٰ Pinarayi VIjayan کی قیادت میں مالی معاملات میں جنوبی ریاست کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف آج (جمعرات) دارلحکومت نئی دہلی میںمودی حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ، ایل ڈی ایف کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان ریاستی اسمبلی اور بائیں بازو کے سینئر رہنماؤں نے نئی دہلی میں واقع کیرالہ ہاو¿س سے جنتر منتر تک مارچ کیا۔انہوںنے بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
وزیر اعلیٰ کیرالہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے حزب اختلاف کی حکومت والی ریاستوں کو شدید مالی مشکلات سے درچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا آج ہم ان ناانصافیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعلقات میں توازن برقرار رکھنے اور منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، تمل ناڈو کے انفارمیشن ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل خدمات کے وزیر پلانی ویل تھیاگراجن اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی جنتر منتر پر احتجاج میں شامل ہوئے۔ ایل ڈی ایف کے احتجاج کو تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی بھی حمایت حاصل ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0