ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں: کشمیریوں سے 11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل

       
مناظر: 375 | 9 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ممتازآزاد ی پسند رہنمائوں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر11 فروری بروز اتوارکو مکمل ہڑتال کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزاد ی پسند تنظیموں کی طرف سے یہ پوسٹر سرینگر اور جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں مین چسپاں کئے گئے ہیںجن میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے ۔پوسٹروں پر کہاگیا ہے کہ دھرتی کے ان عظیم سپوتوں نے کشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبول بٹ، افضل گورو اور دیگر شہدا کی قربانیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم، وجبر کی اندھیری رات میں روشنی کی کرن کا کام کرتی رہیں گی۔شہید قائدین کی تصاویر والے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن کشمیری عوام ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔ بعض علاقوں میں نوجوانوں کی جانب سے آزادی پسندوں کے نام سے بھی پوسٹرچسپاں کیے گئے۔محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی تصاویر والے پوسٹرز پردرج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ ہم ہزاروں کشمیری شہدا کے خون کے محافظ ہیں اور تنازعہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پوسٹروں میں مزیدکہا گیا ہے کہ حل طلب تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن وسلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کے لیے اقدامات کرے۔ پوسٹروں پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے نافذ کردہ ظالمانہ کالے قوانین کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں نمایاںکردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013ء کو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کودہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی۔ ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0