سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونیوالا ایک غیر کشمیری بھارتی شہری آج سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدھ کی شام سرینگر کے علاقے حبہ کدل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی ریاست پنجاب کا رہائشی ایک کارکن امرت پال سنگھ ہلاک اور پنجاب سے ہی تعلق رکھنے والا ایک اور غیر مقامی کارکن روہت مسیح شدید زخمی ہوگیا تھا جو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا۔زخمی کارکن آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔