\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ: کھوسہ نے سعد رفیق کو پچھاڑ دیا

       
مناظر: 715 | 9 Feb 2024  

 

لاہور ( نیوز ڈیسک ) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے۔
لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی۔
این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔