بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: میر واعظ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

       
مناظر: 263 | 9 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند کر کے نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد جانے سے روک دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں میرواعظ کی بار بار گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح سویرے پولیس کا ایک دستہ میر واعظ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچا اور انہیں مطلع کیا کہ نظر بندی کے باعث وہ گھر سے باہر نہیں جاسکتے۔
بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کا خطبہ سننے کیلئے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد پہنچتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پاکر سخت مایوس ہوجاتے ہیں۔ بیان میں میر واعظ کی بار بار نظر بندی کامذموم سلسلہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0