جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ظاہراً میرے ساتھ تھے، ووٹ کسی اور کو دیا یہ منافقت ہے: محمود خان ووٹرز پر پھٹ پڑے

       
مناظر: 842 | 10 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان الیکشن ہارنے کے بعد ووٹرز سے گفتگو میں پھٹ پڑے۔
محمود خان کی عام انتخابات میں شکست کے بعد ووٹرز سے شکوے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ظاہری طور پر آپ لوگ میرے ساتھ تھے لیکن ووٹ ان کو دیا یہ منافقت ہے، منافق اللہ کا دشمن ہوتا ہے، آپ لوگوں نے منافقت کی اللہ پوچھے گا آپ لوگوں سے‘۔
خیال رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کی تھی۔
این اے 4 سوات سے محمود خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے 4 سوات میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے محمود خان 16 ہزار 813 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر آئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0