ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اتراکھنڈ : پولیس کی مسلمان مظاہرین پر فائرنگ ،چار افراد جانبحق، 250 سے زائد زخمی، کرفیو نافذ

       
مناظر: 542 | 10 Feb 2024  

 

ہلدوانی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پولیس نے ایک مدرسے کی مسماری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم چار مظاہرین جاں بحق جبکہ 260سے زائد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے ہلدوانی بنبھول پورہ میں میونسپل اہلکاروں نے جمعرات کو پولیس کے ہمراہ ایک مدرثے کو مسمار کیا جس کے خلاف علاقے کے مسلمان احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم چار مسلمان جانبحق جبکہ 260سے زائد زخمی ہو گئے۔انتظامیہ نے صورتحال کی معمول پر لانے کیلئے ہلدوانی شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0