پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس کی سیاسی پختگی اور دانشمندی دکھانے پرکشمیری عوام کی تعریف

       
مناظر: 365 | 12 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئرحریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے خلاف ایک مضبوط سیاسی جدوجہد ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھنے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تعریف کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغامات میں مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کی طرف سے خاص طور پر 11فروری کو آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پردکھائی گئی سیاسی پختگی اور دانشمندی کو اجاگر کیا۔ محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ ایک اور کشمیری رہنما محمد افضل گورو کو بھی9فروری 2013کو اسی طرح پھانسی دی گئی تھی۔ حریت رہنمائوں نے آزادی کے مقدس مقصد کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ مقبول بٹ اور افضل گورو جیسے ہیروز، جنہیں ناحق پھانسی دی گئی، مزاحمتی تحریک کے لئے مشعل راہ ہیں۔مقبوضہ علاقے میں جبری گرفتاریوں میں حالیہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے حریت رہنماں نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے۔ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میںنسل کشی، ماورائے عدالت قتل ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںاوردیگر مظالم کو رکوانے کے لیے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0