اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر شاداب خان شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاداب خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے ایک نوٹ لکھا۔ شاداب خان کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ اس سال زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ساتھ روئے ، ساتھ ہنسے اور ان گنت لمحات کو یادگار بنایا۔ شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں شریک حیات بننے پر اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ ازدواجی زندگی کے دوسرے سال کا آغاز عمرے سے کررہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے مزید لکھا کہ اللہ پاک ہمیں ایک ساتھ ہمیشہ خوش اور صحت وتندرست رکھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس شاداب خان نے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔
To my wonderful wife on our first anniversary: A year of ups and downs in my life but u have stood by me. We have cried together, laughed together, and created countless memories. Thank you for being my partner in this journey. I can’t thank Allah enough for bringing u into my… pic.twitter.com/v43gmTUI0S
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 10, 2024