بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین کا سیاست اور پارٹی قیادت سے علیحدگی کا اعلان

       
مناظر: 346 | 12 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0