راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطاق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ن لیگ ، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے،جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں۔