جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے 2 کشمیری نوجوانوں عبدالوارث اور مسرت حسین کے خلاف جموں کے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چالان پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالوارث اور مسرت حسین کو بھارتی پولیس نے اکتوبر 2010 میں جموں میں ویشنوی دھام کے قریب ایک چوکی پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا۔یہ نوجوان اس وقت عدالت کے حکم پر ضمانت پر رہا ہیں اور اب دونوں کے خلاف پولیس نے جموں کے تھرڈایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے ۔