جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

راجستھان:سوریہ نمسکار کے موقع پر مسلمان اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں،جمعیت علما ئے ہندکی اپیل

       
مناظر: 623 | 13 Feb 2024  

 

جے پور(نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے ہند نے بھارتی ریاست راجستھان میں ریاستی حکومت کی طرف سے اسکولوں میں تمام طلبہ کیلئے سوریہ نمسکار (ہندو مذہب کے مطابق طلوع آفتا ب کے وقت سورج کونمسکار )لازمی قراردینے کے حکم پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعیت علما ئے ہندکے صدر مولانا محموداسعد مدنی کی ہدایت پر تنظیم کی ریاست راجستھان کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس جے پور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا قاری محمد امین پوکرن نے کی۔اجلاس میں اسکولوں میں 15 فروری بروز جمعرات کو سوریہ سپتمی کے موقع پر طلبہ، والدین اور دیگر کیلئے اجتماعی سوریہ نمسکار کے سرکاری حکم کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت اور بھارت کے آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیاگیا۔اجلاس میں مسلمانوں سے 15فروری کو سوریہ سپتمی کے دن اپنے بچو ں کو اسکول نہ بھیجنے اور اس ہندوتوا تقریب کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی ۔
ادھرجمعیت علما ہند سمیت دیگر مسلم تنظیموں نے راجستھان ہائی کورٹ میں سوریہ نمسکار کو لازمی قراردینے کے ریاستی حکومت کے حکم کے خلاف عرضداشت دائر کی ہے جس میں حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیاگیاہے۔ ہائی کورٹ میں مسلم تنظیموںکی درخواست پر 14فروری بروز بدھ کو سماعت ہوگی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0