جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

       
مناظر: 878 | 14 Feb 2024  

لاہور: (نیوز ڈیسک ) لاہور کی عدالت نے بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی مقامی عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کی ضمانت منظور کر لی۔ دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن ہوا۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0