ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت حزب اختلاف کے رہنمائوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ، وقار رسول وانی

       
مناظر: 548 | 14 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے حزب اختلاف کے رہنمائوں اور جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیلئے سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کی شدیدمذمت کی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں اپوزیشن کے اتحاد کوتوڑنے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حالیہ کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس پرمایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم حزب اختلاف کے رہنمائوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وقار رسول وانی نے کہاکہ مودی حکومت حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا و کمزور کرنے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسے تحقیقاتی اداروں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ انتخابات میں بی جے پی کوشکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0