\
منگل‬‮   20   جنوری‬‮   2026
 
 

کپواڑہ: بھارتی فوجی اہلکار پراسرار طورپر ہلاک

       
مناظر: 650 | 14 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی اہلکارپراسرار طورپر ہلاک ہو گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا لانس نائیک اشونی کمار کپواڑہ میں اپنی یونٹ میں ڈیوٹی کے دوران بے ہوش پایاگیا۔اسے فوری طور پر ضلع کے علاقے درگمولہ میں فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔