بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:” ایس آئی اے “نے کئی مقامات پر چھاپے مارے،کپواڑہ سے ایک شخص گرفتار

       
مناظر: 384 | 15 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے )نے آج سری نگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیموں نے پیراملٹری اہلکاروںکے ہمراہ ضلع سری نگر میں کم از کم 18 مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے راولپورہ، رام باغ، چھا نپورہ اور سرینگر کے دیگر علاقوں میں مارے گئے۔ ایس آئی اے کی ٹیموں اور پیراملٹری اہلکاروں نے مختلف مقامات کی تلاشی لی جن میںوِن پلیسمنٹ،مدیحہ پلیسمنٹ،خدمت پلیسمنٹ،سپرمین پلیسمنٹ شامل ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لال پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران رفیق احمد نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے اسے عسکریت پسند قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0