جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

       
مناظر: 407 | 15 Feb 2024  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا 10 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی اور سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو نامزد کیا ہے وہی وزیراعظم ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات ہیں، انتخٓبات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، ایسی دھاندلی زدہ حکومت کو کوئی تسلیم نہیں کرےگا، ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے ، ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا الیکشن دھاندلی پر یورپ اور امریکا کو اس کی ذمہ داری یاد دلا رہے ہیں، امریکا جمہوری حقوق کا علمبردار اور دعوے دار ہے اس لیے توجہ مبذول کرائی۔ ان کا کہنا تھا قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور عوام نے جس کو ووٹ ڈالا حکومت اس کا حق ہے، ہم اسمبلی میں احتجاجاً جائیں گے اور عوام کے سامنے بھی مؤقف پیش کریں گے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کرتے ہیں ہم من و عن عمل کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 92 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ ن 79 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0