منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

اتراکھنڈ:پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا مسلمان شخص دم توڑ گیا

       
مناظر: 954 | 15 Feb 2024  

 

دہرادون(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک 53 سالہ مسلمان محمد اسرار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اسرار ریاست کے شہر ہلد ونی کی غفور بستی میں8 فروری کو ایک مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے سرمیں گولی لگنے کی جہ سے شدید زخمی ہوا تھا۔ یہ مظاہرے مسجد اور مدرسے کی بلاجواز مسماری کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ فائرنگ سے کئی مسلمان زخمی بھی ہوئے تھے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ہلدوانی میں تشدد کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چھ ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرامن مسلمان مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسائی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0