جمعہ‬‮   3   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر :2022 میں آتشزدگی کے 2500واقعات ، 37اموات، 1700عمارتیں تباہ

       
مناظر: 455 | 9 Jan 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک سال کے دوران وادی کشمیر میں آتشزدگی کے 2500سے زائد واقعات رونما ہوئے جن میں 37افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تقریبا 1700عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکشمیر کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے سب سے زیادہ واقعات سرینگر سے رپورٹ ہوئے جن میں 414عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 5افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔سرینگر میں جنوری 2022سے دسمبر 2022 تک آتشزدگی کے 566واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں 414مکانات کے ساتھ ساتھ 33دکانوں اور 13شاپنگ کمپلیکسز کو نقصان پہنچا۔اس دوران سری نگر میں 5افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔ ضلع میں آتشزدگی کے واقعات میں 14گاڑیوں اور بجلی کے59 ٹرانسفارمر وں کو بھی نقصان پہنچا ۔حکام نے بتایا کہ ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے219 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 10دکانوں اور 12شاپنگ کمپلیکسز کے علاوہ 112مکانات کو نقصان پہنچا۔ ضلع میں آتشزدگی کے واقعات میں 6گاڑیوں اور بجلی کے15 ٹرانسفارمروں کو بھی نقصان پہنچا۔ضلع گاندربل میں آگ لگنے کے 173واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ۔ اس دوران 85مکانوں، 15دکانوں، 3گاڑیوں اور بجلی کے10 ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچا۔اسی طرح اسلام آباد میں آتشزدگی کے 271واقعات ہوئے جن میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوئے۔ اس دوران 44دکانوں، 2شاپنگ کمپلیکسز، 4گاڑیوں اور بجلی کے12ٹرانسفارمرز کے علاوہ 219مکانوں کو نقصان پہنچا۔ضلع پلوامہ میں اس عرصے کے دوران آگ لگنے کے 219واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 6افراد کی جانیں گئیں اور 111ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 27دکانوں، 3شاپنگ کمپلیکسز، 4گاڑیوں اور بجلی کے9 ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا۔شوپیاں میں آتشزدگی کے 94واقعات رپورٹ ہوئے جو پورے کشمیر میں سب سے کم ہیں جن میں 4افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 77ڈھانچوں، 12دکانوں، ایک گاڑی اور 7بجلی ٹرانسفارمروں کوبھی نقصان پہنچا۔ضلع کولگام میں آتشزدگی کے 145واقعات میں 9افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 99ڈھانچوں، 16 دکانوں، 2شاپنگ کمپلیکسز، 2گاڑیوں اور 9بجلی ٹرانسفارمروںکو نقصان پہنچا۔ضلع بارہمولہ میں آتشزدگی کے 406واقعات پیش آئے جن میںچار افراد کی موت ہوئی ۔ اس دوران 241مکانوں کو نقصان پہنچا۔کپوارہ میں آتشزدگی کے 328واقعات میں4اموات ہوئیں اور 221 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے 163واقعات ہوئے جن میںایک شخص کی موت ہوئی جبکہ 120ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0