سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر شہر میں آج ایم ایل اے ہاسٹل کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ شہر کے ایم اے روڈ پر واقع ایم ایل اے ہاسٹل میں لگی۔فوری طورپر آ گ لگنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابوپانے کی کوشش کرر ہی ہیں۔ قابض حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔