اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

اودھمپور میں 2 پراسرار لاشیں برآمد

       
مناظر: 287 | 16 Feb 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک 13 سالہ لڑکے سمیت 2 افرادپراسرار طورپر مردہ پائے گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے رہائشی13سالہ غیر کشمیری لڑکے ماسٹر پرتھوی راج کی لاش ادھمپور میں ای ایم آئی کوارٹرز عمرہ موڑ کے قریب سے برآمد ہو ئی ہے ۔ایک42سالہ شخص گوگا رام ضلع میں تحصیل ڈنڈھوٹا کے علاقے کھکھری رام میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیاہے۔ اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔