پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، ترجمان

       
مناظر: 970 | 16 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے سرینگرمیں ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کی بنیادی ترجیح کشمیریوں کی مخصوص شاخت ، نوجوانوں کے مستقبل اور اراضی کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس مقبوضہ علاقے میں برسراقتدار آئی تو وہ محنت کش طبقے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے کام کرے گی۔تنویر صادق نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ہرطرف انتظامی بدنظمی ہے اور نوکر شاہی کی من مانیاں عروج پر ہیں۔