جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بارہمولہ : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 944 | 16 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میںضلع میں اوڑی کے علاقے گھرکوٹ کے رہائشیوں نے تھلہ سے اپر گرکوٹ تک سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوںنے قابض انتظامیہ کی بے حسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک 2005 سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
مظاہرے میں شریک لیاقت علی نامی ایک شخص نے کہا کہ سڑک کی خستہ خالی کیوجہ سے اس پر آئے روز حادثات پیش آتے ہیں اورتین دن قبل ایک حادثے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سڑک کی فوری طور پر مرمت نہیں کی گئی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0