جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

منی پور :مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

       
مناظر: 298 | 16 Feb 2024  

 

امپھال(نیوز ڈیسک ) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین فائرنگ میں 2افراد ہلاک اور 2درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ریاست میں کوکی برادری کے اکثریتی علاقے چورا چند پور میں مظاہرین پر گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کابے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونیوالوں میں چوراچند پور کے رہائشی لیٹ لکھول گنگٹے اور تھانگ گنلن ہائوکپ شامل ہیں ۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفاتر کے ایک سرکاری کمپائونڈ پر دھاوا بولااوروہاں موجود بھارتی فورسز کی گاڑیوں اور کلکٹر کی رہائش گاہ کو نذر آتش کر دیا ۔مظاہرین قبائلی کوکی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔مظاہرین نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کیا ۔ ریاستی حکومت نے احتجاج کو پھیلنے سے روکنے کیلئے چورا چند پور ضلع میں موبائل انٹرنٹ سروس کو 5 دن کے لیے معطل کر دیاہے۔اطلاعات کے مطابق چورا چند پور میں صورتحال کشیدہ ہے اور سڑکیں سنسان ہیں ۔مظاہرین کے ایس پی آفس پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مشتعل ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کی طرف سے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کر تے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ ریاست منی پور میں کئی ماہ گزرنے کے بعد اب بھی حالات کنٹرول سے باہر ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0