جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاک افغان سرحد کی قانونی حیثیت پر من گھڑت دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے: دفترخارجہ

       
مناظر: 911 | 17 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاک افغان سرحد کی قانونی حیثیت پر من گھڑت دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان عبوری نائب وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد سے متعلق جغرافیہ، تاریخ اور بین الاقوامی قانون کے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان فریق پاکستان کے حقیقی سلامتی کے خدشات کو دور کرے۔ خیال رہے کہ افغانستان کے نائب عبوری وزیر خارجہ شیر محمد عباس استنکزئی کی جانب سے ایک بیان دیا گیا تھا جس کے مطابق افغانستان ڈیورنڈ لائن کو کبھی بھی سرحد تسلیم نہیں کرے گا۔ افغانستان سے سوویت یونین کے انخلا کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر لوگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین اب بھی لائن کے دوسری طرف ہے، افغانستان آنے کے لیے افغان عوام کو ویزے اور پاسپورٹ کا اصول ہمیں قبول نہیں، ہم نے ڈیورنڈ کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0