جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

فضل الرحمان کے بیٹے کے حلقے میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ، فوج تعینات کرنیکی منظوری

       
مناظر: 299 | 17 Feb 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے حلقے این اے 43 میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر 19 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔
وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی منظوری حاصل کی گئی، آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 تحت امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
پولنگ کے موقع پر امن و امان کی ممکنہ خرابی کے پیش نظر ان حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پولنگ اسٹیشنز پر فوجی دستوں کی تعداد اور تعیناتی کا مقام الیکشن کمیشن طے کرے گا۔ این اے 43 ٹانک میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے حق میں مسلم لیگ ن اور اے این پی کے رہنما الیکشن سے دستبردار ہو گئے تھے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0