پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں : بھارتی کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 494 | 17 Feb 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جموں شہر میں بھارتی کسانوں کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔بھارت میں کسان اپنی فصلوں کی امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور قرضوں کی معافی کے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، محمد یوسف تاریگامی نے جو سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز کی مقبوضہ کشمیرشاخ کے صدر بھی ہیں اس موقع پر کہاکہ وہ سمیوکت کسان مورچہ کی طرف سے دی گئی بھارت بھر میں ہڑتال کی حمایت میں تجارتی انجمنوں اور فیڈریشنوں کے ساتھ مل کر احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مخالف، کسانو ں کے حق میں نعروں کی گونج میں مظاہرین مہاراجہ ہری سنگھ پارک کے باہر جمع ہوئے اور پرامن احتجاج کیا۔ تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی ۔یوسف تاریگامی نے کہاکہ گزشتہ سال کسان رہنماء ایک طویل جدوجہد کے بعد،مودی حکومت کو کسان دشمن تین متنازعہ قوانین کو منسوخ کرانے میں کامیاب رہے تھے۔ مودی حکومت نے ان کئی وعدے بھیکیے تھے لیکن انہیں آج تک پورا نہیں کیاگیا اور کسان ایک با ر پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0