اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:بھارتی کسانوں کی حمایت میں احتجاج کرنیوالے 50سے زائد تاجرلیڈر گرفتار

       
مناظر: 453 | 17 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوزڈیسک ) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سرینگر میں احتجاج کرنے والے 50سے زائد تاجروں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میوکت کسان مورچہ کی طرف سے بھارت بھر میں ہڑتال کی اپیل پر سرینگر میں تاجروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ بھارتی کسان اپنی فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور قرضوں کی معافی جیسے مطالبات کے حق میںاحتجاج کر رہے ہیں ۔ سرینگر میں کشمیری ٹریڈ یونین لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے سرینگر میں پرتاپ پارک کے قریب کسانوں کے مطالبات کی حمایت میںاحتجاج کرنے پر گرفتار کر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں قید کر دیا ۔جموں کشمیر ایپل فارمرز فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرامن ہونے کے باوجود کسانوں اور ٹریڈ یونین کے ارکان کو بھارتی فورسز نے احتجاج سے روک دیا اوران پر طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ایپل فارمرز فیڈریشن کے صدر ظہور احمد راتھر سمیت متعدد لیڈروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی مظاہرین کے خلاف بھارتی پولیس کی کارروائی کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوںنے X پر اپنی متعدد پوسٹوں میں ایپل فارمرز فیڈریشن کے پرامن احتجاج پر پولیس کی طر ف سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کولگام ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین محمد افضل، ایپل فارمرز فیڈریشن کے صدر ظہور احمد راتھر، جنرل سکریٹری عبدالرشید سمیت متعدد رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ جمہوریت کی توہین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0