پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

وقار رسول وانی کی طرف سے بھارتی کسانوں پرمودی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت

       
مناظر: 942 | 17 Feb 2024  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیرشاخ کے صدر وقار رسول وانی نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالے بھارتی کسانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے نئی دلی کی طرف ان کے مارچ کو روکنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے جموں میں دیگر سینئر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان کے عوام نے یہ ہولناک مناظر دیکھے ہیں کہ کس طرح بی جے پی کی زیر قیادت ریاست ہریانہ میں پولیس کسانوںکو نئی دلی طرف مارچ سے روکنے کیلئے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوںپر وحشیانہ مظالم کے علاوہ بڑے پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیاجارہا ہے اور انکی ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جیسے مودی حکومت ان کے ساتھ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ بی جے پی کی زیر قیاد ت مرکزی اورہریانہ کی حکومتیں اپنے مطالبات کے حق میں پر امن مارچ کرنے والے کسانوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعال کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں ۔ وقار رسول وانی نے مزید کہا کہ جب کسانوں نے دو سال قبل دلی کے میں تقریبا ایک سال تک احتجاجی دھرنا دیا تھاتو نریندر مودی نے ان سے فصلوں کی امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور انکے قرضے معاف کرنے کا وعدہ کیاتھااور وہ ووعدے حکومت نے آج تک پورے نہیں کئے ۔انہوں نے یاد دلایا نریندر مودی نے2022تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔تاہم انہوں نے کہاکہ کسانوں کی آمدنی بڑھنے کی بجائے مودی حکومت کے دور میں کم ہوئی ہے اور کسانوںکی بڑی تعداد خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔وقار رسول وانی نے کہاکہ جموں و کشمیر کانگریس مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مودی حکومت اور بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف اور جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0