پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور

       
مناظر: 658 | 17 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوںاور اپنی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیرکے حل کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کا قیام ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا بھرمیں خصوصا جنوبی ایشیا میں قیام امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ نریندر مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ بھارت ظلم و جبر کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیںکر سکتا ۔ انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوںکو انکا حق خوداردیت دے تاکہ وہ اپنے مستبقل کا فیصلہ کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کو یقینی بنایاجاسکے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0