جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

کولگام میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 916 | 19 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے اگرو زاہی پورہ کے رہائشیوں نے بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے بتایاکہ ماہانہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجودانہیں ہر روز محض چند منٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کٹوتیوں کے باوجود انہیں مسلسل بل موصول ہوتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ایک شخص نے بتایاکہ ہم اعلانیہ بجلی کٹوتی توسمجھ سکتے ہیں، لیکن ہمیں مسلسل دو گھنٹے تک بھی بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔ ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ جب بچوں کے امتحانات سر پر ہیں، طلبا ء کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پڑھائی میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے موم بتی کی روشنی میں پڑھ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0