بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت :کنویں سے پانی پینے پر دلت بچوں پر تشدد

       
مناظر: 679 | 19 Feb 2024  

 

بھوپال(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور سے ایک دل دہلادینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کنویں سے پانی پینے پر کمسن دلت بچوںکو جانوروں کی طرح پیٹ رہا ہے اور لوگ مدد کرنے کے بجائے خاموش تماشا ئی بنے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پانچ چھوٹے بچوں کو ایک چھڑی سے مسلسل مار رہا ہے جن کے ہاتھ پیچھے باندھ دیئے گئے ہیں۔ بچے چھڑی کی ضرب سے کراہ رہے ہیں لیکن وہ شخص انہیں مارتا جارہا ہے۔ پانچوں بچے دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں کنویں سے پانی پینے پر یہ سزا دی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود تماش بینوں کی بھیڑ مداخلت کئے بغیریہ سارا منظر دیکھ رہی ہے۔ ایک بچہ مار سے بچنے کیلئے تماشائیوں کی جانب بھاگنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسے دوبارہ مارنے والے شخص کی جانب دھکیل دیا جاتا ہے۔
دریں اثناء آزاد سماج پارٹی کے صدر نے اس ویڈیو پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے پیاس لگنے پر کنویں سے پانی پی لیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کیا یہی رام راجیہ ہے؟انہوں نے کہاکہ اس ملک میں پتھر کی بے جان مورتی کو پانی سے غسل دیا جاتا ہے لیکن ایک زندہ انسان کو پانی پینے کی اجازت نہیں۔ کتنی شرم کی بات ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0