جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت ایک شخص کی نظربندی کالعدم قراردے دی

       
مناظر: 463 | 19 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے پلوامہ کے علاقے نکلورہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قراردیا۔ پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ نے 27ستمبر 2022کو منظورکوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کرنے کا حکم دیاتھا۔بھارتی پولیس نے ان کے خلاف بھارت مخالف اور آزادی پسندسرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0