جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں: رپورٹ 

       
مناظر: 484 | 19 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے زائدعرصے سے بھارت کے جابرانہ چنگل سے اپنے وطن کی آزادی اور انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد میں بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکتوبر 1947میں سرینگر میں بھارتی فوج کی آمد کے بعد سے علاقہ ہنگامہ آرائی اور مشکلات کا شکار ہے جبکہ مودی حکومت نے خاص طور پر اگست 2019کے بعد جب بھارت نے یکطرفہ طور پرعلاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی ،اختلاف رائے کو دبانے کے لئے اپنے کریک ڈائون کو تیزکردیا ہے۔مودی کے تحت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے جو اس کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں پربھارتی فورسز وحشیانہ مظالم ڈھارہی رہی ہیں،قابض حکومت نے شہریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔اپنے حقوق کی منظم خلاف ورزی کے باوجود کشمیری اپنی مزاحمت پر ثابت قدم ہیں اور بھارتی فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار ی ہیں۔ ان کے پاس اپنے پیدائشی حق اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزمرہ کی زندگی ظلم اور خونریزی سے عبارت ہے، کشمیریوں کو مودی حکومت کے جابرانہ اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی سے مظالم جاری رکھنے کے لئے بھارتی حکومت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جس سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انصاف کے اصولوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں خونریزی کے خاتمے اور امن کی بحالی کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0