پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

برطانیہ میں علی رضا سید کے اعزاز میں تقریب ،کشمیر کاز کے لئے خدمات پر خراج تحسین

       
مناظر: 700 | 19 Feb 2024  

 

لندن(نیوز ڈیسک ) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کے اعزاز میں برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیر کاز کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کا اہتمام علی رضا سید کو انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے کے سلسلے میں کیا گیاتھا۔ تقریب میں سابق اراکین یورپی پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم ،شفق محمد اور شیفیلڈ کے سابق لارڈ میئرراجہ قربان حسین سمیت برطانیہ کی دیگر اہم پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیات نے شرکت کی۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے گزشتہ سال دسمبر میں اسلام آباد میں اپنی سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کی بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوقِ کے لیے خدمات خاص طور پر مظلوم کشمیریوں کے حقوق اجاگر کرنے اور یورپ میں جدوجہد پر انہیں انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ مقررین نے انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر علی رضا سید کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سجادکریم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر علی رضا سید کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ علی رضا سید یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں اپنی مدد آپ کے تحت بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ وہ یورپی اداروں میں مسئلہ کشمیر کے لیے جدوجہد کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔شفق محمدنے جو آج کل شیفیلڈ سٹی کونسل کے رکن ہیں، کہاکہ انہوں نے اپنی یورپی پارلیمنٹ میں رکنیت کے دور میں علی رضا سید کو مظلوم کشمیریوں کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھاہے۔ وہ واقعتاً کشمیرکی تحریک آزادی کے لیے بہت کام کررہے ہیں اور ہم ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔راجہ قربان حسین نے بھی چیئرمین کشمیرکونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہم نے علی رضا سید کی کشمیر کے لیے جدوجہد کے بارے میں سنا تھا اور آج ان سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔تقریب کے میزبان اور علی رضا سید کے دیرینہ دوست سید محمد کاظمی نے کہاکہ علی رضا سید کالج کے زمانے سے ہی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں کہاکہ علی رضا سید کے لیے انسانی حقوق کا ایوارڈ ان کی ان کوششوں کا اعتراف ہے اور ہمیں ان کی جدوجہد پر فخر ہے۔دیگر مقررین میں نیلی خان، انیلا اسلم اورمحمد جاوید شامل تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فہیم ملک نے انجام دیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0