\
منگل‬‮   20   جنوری‬‮   2026
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:سرینگر میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

       
مناظر: 620 | 19 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع سرینگر میں ایک نوجوان لڑکی کو پراسرار حالت میں مردہ پایاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوںکو بتایا کہ سرینگر کے علاقے باباپورہ زڈی بل کی رہائشی 21سالہ لڑکی پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔