جمعہ‬‮   19   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری

       
مناظر: 915 | 19 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع میں حکام نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل اورجموں خطے کے رام بن ،ڈوڈہ، کشتواڑاور پونچھ اضلاع میں اگلے 24گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفانی تودے کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔