پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کی آواز ہر سطح پر دبانے کی سازش ، ”گریٹر کشمیر “کا ایکس(ٹویٹر) اکاونٹ ہیک کر لیا گیا

       
مناظر: 228 | 22 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انگریزی زبان کے معروف اخبار” گریٹر کشمیر“ کا آفیشل ایکس(سابقہ ٹویٹر) اکاونٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ جس سے ڈیٹا کی حفاظت اور غیر مجاز رسائی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اخبار کے ہیک ہونے کا آج اس وقت پتہ چلا جب اس کے ٹوئٹر ہینڈل پر غیر مجاز پوسٹس آنا شروع ہوئیں ۔ گریٹر کشمیر نے فوری طور پر اس مسئلے کو ٹویٹر حکام تک پہنچایا اور رسائی بحال کرنے اور معاملے تحقیقات میں مدد طلب کی۔
گریٹر کشمیر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ”یہ واقعہ سائبر کرائمز سے لاحق مسلسل خطرے کی نشاندہی کرتا ہے اور مضبوط حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، ہم ٹویٹر کی سپورٹ ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ غیر مجاز سرگرمیوں کو روکا جا سکے“۔یاد رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میںاظہار رائے کی آزادی کا حق بھی سلب کر رکھا ہے، صحافیوں کو مقبوضہ علاقے کی حقیقی تصویر سامنے لانے پر سخت سخت ہراساں کیا جا رہا ہے ،سچ لکھنے اور بولنے پر اس وقت پر کئی کشمیری صحافی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0