جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

این آئی اے عدالت نے پلوامہ کے ایک حریت پسند کو اشتہاری قرار دے دیا

       
مناظر: 659 | 22 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے مادروطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری حریت پسند کواشتہاری قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ کی این آئی اے عدالت نے بھارتی پولیس کی جانب سے دائر درخواست پر ضلع کے علاقے ہانجن بالا کے رہنے والے عاشق احمد نینگرو کو اشتہاری قرار دیا۔پولیس نے دعوی کیا کہ عاشق نینگرو اس وقت آزاد جموں و کشمیر میں ہے جہاں سے وہ آزادی پسند سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے جدوجہد آزادی سے وابستہ تمام افراد کو اشتہاری مجرم قراردینے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے تاکہ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔ اس کا مقصد ان کشمیریوں کو ڈرانا دھمکانا اورہراساں کرنا ہے جو مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ تاہم بھارت کی ظالمانہ پالیسیاں کشمیریوں کو اپنے جائز مقصد کے لئے جدوجہد ترک کرنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہی ہیں اور وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0