اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہزاروں معصوم کشمیریوں کی جیلوں میں نظر بندی کشمیر میں امن کے دعوئوں کی نفی ہے: فاروق عبداللہ

       
مناظر: 590 | 22 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہزاروں کشمیریوں کی جیلوں میں نظر بندی سے علاقے میں امن قائم ہونے کے حکام کے دعوئوں کی نفی ہوتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال میں واقعی بہتری آئی ہے جیسا کہ دعویٰ کیا جارہا ہے تو پھر ہمارے ہزاروں بچے جیلوں میں کیوں ہیں؟ ان کا قصور کیا ہے؟ کیا یہ امن ہے؟انہوں نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم بند کریں، بھارت بھر کی جیلوں میںنظر بندکشمیری نوجوانوں کو رہا کریں اور انہیں عزت کے ساتھ زندگی گزارنے دیں۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے اس مظاہرے سے احساس محرومی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے علاوہ جموں و کشمیر میں پنچایت، میونسپل اور اسمبلی کے انتخابات بھی ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0