اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت: ہریانہ میں کسانوں کا احتجاج، پولیس فائرنگ سے ایک کسان ہلاک

       
مناظر: 682 | 23 Feb 2024  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے شہر ہریانہ میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 21 سالہ کسان ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنجاب کی کھنوری سرحد پر سراپا احتجاج کسانوں پر پولیس نے گولیاں اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں نوجوان کسان شوبھکرن سنگھ ہلاک ہوگیا اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز پولیس سے جھڑپوں کے دوران سر میں گولی لگنے سے 21 سالہ کسان کی موت ہوئی جب کہ جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد ’دلی چلو مارچ ‘ 2دن کیلئے معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے ہریانہ سرحد پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے سبب سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہریانہ کے 7 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش میں کل تک توسیع کردی گئی ہے۔ کسان گروپوں نے کسان کی ہلاکت کا ذمہ دار ریاستی پولیس اور مرکزی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کسان اپنی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت کے لیے ایک قانون وضع کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے لیے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0