رائے پور (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ما ئونوازباغیوں نے بھارتی پولیس کے 2مخبروںکو ہلاک کردیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مائونوازباغیوں نے اڈیشہ کی سرحد سے متصل ریاست کے ضلع سکما ضلع کے گائوں دولد گامیں 2 افراد سوڈی ہنگا اور مادھوی نندا کو قتل کیاہے ۔ ان کی لاشیں جمعہ کی صبح گائوں کے باہر سے ملی ہیں۔مائوسٹ پیپلز لبریشن آرمی نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کے مخبر تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 18فروری کو چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپورمیں چھتیس گڑھ آرمڈ فورس نے کمپنی کمانڈر کو قتل کردیاتھا۔