بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: سول سوسائٹی ارکان

       
مناظر: 744 | 26 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین جیسی سرکردہ شخصیات نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں دفعہ 370اور 35-Aکو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مظالم کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسئلہ کشمیرکے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی رکارٹوں کو دورکرکے دانشمندی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے تنازعہ کشمیرسے متاثرہ پونے دو ارب لوگوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور سیاسی روابط کے ذریعے دشمنی کو کم کرنے اور خیر سگالی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی اپیل کو محض مشورے کے طور پر نہیں بلکہ کشمیر کے مظلوم عوام کی امنگوں کی نمائندگی کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔امن اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ان کا مطالبہ نہ صرف کشمیری عوام بلکہ جنوبی ایشیائی خطے کے کروڑوں لوگوں کی بھی خواہش ہے۔بیان میں پائیدار امن و استحکام کے حصول اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت، تعاون پختہ عزم کی ضرورت پر زور دیاگیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0