منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوجیوں نے راجوری میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

       
مناظر: 958 | 26 Feb 2024  

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ گرفتارنوجوان کو فوری طور پر قریبی فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے منجکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔ ادھر بھارتی پولیس نے سوپور، بارہمولہ اور گاندربل کے علاقوں میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔ بھارتی پولیس نے انہیں منشیات فروش قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔