اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بدترین انتظامی غفلت :مقبوضہ جموں وکشمیر سے مال بردار ریل بغیر ڈرائیور کے پنجاب پہنچ گئی

       
مناظر: 388 | 26 Feb 2024  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے کٹھوعہ ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک مال بردار ریل بغیر ڈرائیور کے چلنا شروع ہو گئی اور 70کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع ہوشیار پورپہنچ گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق50سے زائد بوگیوں والی مال بردار ریل 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی۔ڈویڑنل ٹریفک مینیجر جموں پرتیک سریواستو نے کہا کہ کٹھوعہ سٹیشن پر رکی ہوئی مال ریل گاری ڈھلان کی وجہ سے بغیر ڈرائیور کے اچانک پٹھانکوٹ کی طرف چلنے لگی ،ریل کو ہوشیار پور کے اچی بسی گاوں کے قریب روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
آج (اتوار ) کی صبح پیش آنے والے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0