ہفتہ‬‮   7   ستمبر‬‮   2024
 
 

ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلیٰ ہوں، مریم نواز

       
مناظر: 968 | 26 Feb 2024  

 

لاہور ( نیوز ڈیسک ) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلیٰ ہوں۔
وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصب ملنے پر سر جھکا کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، قدرت کا نظام پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے، میرا وزیراعلیٰ منتخب ہونا ہر ماں، بہن اور بیٹی کیلئے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہونا چاہیے تھا، اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے نہ ہونے پر افسوس ہے، اپوزیشن کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے، منصب کیلئے نامزد کرنے پر قائد نوازشریف صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اللہ نے مشکل سے نواز کر عزت سے نوازا، ہم نے بطور جماعت کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا، میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین نے مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنایا ان کی شکر گزار ہوں، مخالفین نے مجھے ایسی ٹریننگ سے گزارا جس کا کوئی نعم البدل نہیں، قدرت کا نظام ہے پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلیٰ ہوں، ہم سب جمہوری و سیاسی کارکن ہیں، ایوان جمہوریت کا پرچم سر بلند رکھے گا، امید ہے سپیکر، ڈپٹی اسپیکر جمہوری عمل کو برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی جماعت میں موجود قدآور شخصیات کی کارکردگی سے ہے، نوازشریف کو پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز حاصل ہے، کسی صورت تہذیب اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ نے مجھے تعلیم اور مشکلات کا سامنا کرنے کی ٹریننگ دی، والدہ نے سکھایا کس طرح مضبوطی سے مشکلات کا سامنا کیا جاتا ہے، آج اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے اساتذہ، ہیڈماسٹرز کا بھی دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، اس منصب پر بٹھانے پر پنجاب کے عوام کی بھی مشکور ہوں، اس کرسی پر نوازشریف جیسے لیڈر نے ترقی کی منازل طے کیں، اللہ نے نوازشریف کو اس اعزاز سے نوازا وہ کسی کے حصے میں نہیں آیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0